Advertisement

خیبرپختونخوا: پاکستان کسٹم کی تاریخ میں منشیات کے خلاف سب سے بڑی کارروائی

پاکستان کسٹم نے خیبرپختونخوا میں منشیات کے خلاف سب سے بڑی کارروائی کی ہے۔

چیف کلکٹر کسٹم پشاور احمد رضا خان نے کارروائی کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ طورخم ایمپورٹ ٹرمینل میں کسٹم عملہ نے بڑی کارروائی کر کے خالی کنٹینر کے خفیہ خانوں سے 130 کلو گرام ہیروین برآمد کی ہے۔

چیف کلکٹر نے کہا کہ پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک ارب 50 کروڑ روپے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منشیات افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے خالی کنٹینر کے خفیہ خانوں سے برآمد کی گئی ہے اور برآمد کی جانے والی یہ ہیروئن پاکستان کسٹم کی تاریخ میں سب سے بڑی مقدار ہے۔

احمد رضاء کا کہنا ہے کہ کسٹم عملہ نے گاڑی کے ڈرائیور کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا ہے۔

Advertisement

چیف کلکٹر کسٹم  کا کہنا تھا کہ گزشتہ 16 دنوں میں کسٹم عملہ نے طورخم سرحد پر 3 ارب 23 کروڑ روپے مالیت کی منشیات پکڑی ہے۔

چیف کلکٹر کسٹم احمد رضاء خان نے مزید کہا کہ ڈرگ کی بین الاقوامی مافیا سرگرم ہے اور نیٹ ورک کے خلاف کارروائی منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version