Advertisement

ازہری انسٹیٹیوٹ کے قیام کا مقصد قرآن کو صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنا اور سمجھنا ہے، سعید الحسن شاہ

وزیر مذہبی امور و اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ ازہری انسٹیٹیوٹ کے قیام کا مقصد قرآن کو صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنا اور سمجھنا ہے۔

مصری سفیر ڈاکٹر طارق دحروج، وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعید الحسن شاہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری  کے مابین اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔

وزیر مذہبی امور و اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ لاہور میں ازہری انسٹیٹیوٹ میں حفظ قرآن پاک، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم، تصوف اور سلوک، عربی زبان لازمی مضامین کے طور پر پڑھائے جائیں گے۔

سعید الحسن شاہ نے کہا کہ لاہور میں ازہری انسٹیٹیوٹ پہلے مرحلے میں پرائمری تا مڈل اور مرحلہ وار بی ایس تک درجہ دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ اور رسول پاکؐ کے کلام کو سمجھنے کے لیے عربی زبان پر عبور حاصل کرنا ضروری ہے، ازہری انسٹیٹیوٹ کے قیام کا مقصد قرآن کو صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنا اور سمجھنا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ازہری انسٹیٹیوٹ سے فارغ التحصیل طلبہ ازہر یونیورسٹی مصر سمیت کسی بھی ملکی اور غیر ملکی تعلیمی اداروں میں متعلقہ شعبہ جات میں داخلے کے اہل ہوں گے، دیگر ضروری آفیشل کارروائی مکمل ہوتے ہی اس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ لاہور پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے اور یہ لاہور والوں کا حق بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عظیم علمی پروجیکٹ کے قیام پر وزیر اوقاف پنجاب، مصری سفیر، وفاقی سیکر ٹری مذہبی امور، سیکرٹری اوقاف، ڈی جی اوقاف سمیت تمام افسران کی کاوشوں کو خراج تحسین۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version