Advertisement

بیرون ملک سے کراچی آنے والے 18 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

بیرون ملک سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے 18 مسافروں کے کورونا وائرس مثبت آگئے ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 9732 کے ذریعے سعودی دارالحکومت جدہ سے کراچی پہنچے جبکہ مثبت آنے والے 2 مسافر امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے 600 کے ذریعے دبئی سے پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسافروں کا کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیا گیا تو کورونا مثبت آیا، مثبت کورونا آنے والے مسافروں کو 17 مرد اور ایک خاتون مسافر شامل ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تمام مثبت آنے والے مسافر اپنے گھروں میں 10 روز کے لیے لازمی قرنطینہ کے لیے روانہ کردیا گیا، این سی او سی کی ہدایت کے بعد مثبت کورونا والے مسافر گھروں میں قرنطینہ کرینگے۔

دوسری جانب بیرون ملک سے پاکستان کے ایئرپورٹس پر پہنچنے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

Advertisement

سی اے اے حکام کے مطابق مثبت کورونا والے مسافر ہوم کورنٹائن سے متعلق حلف نامہ جمع کرانے کے پابند ہونگے۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے حلف نامہ انگریزی اور اردو میں جاری کردیا گیا، بیرون ملک سے پاکستان پہنچنے پر ریپڈ ٹیسٹ کے ذریعے مثبت کورونا والے مسافر گھروں میں قرنطینہ کرینگے۔

سی اے اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ این سی او سی کی طرف سے ملک بھر کے ایرپورٹس پر مسافروں سے لازمی حلف نامہ لیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version