Advertisement

جے یو آئی امن پسند اور جمہوری جماعت ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جے یو آئی امن پسند اور جمہوری جماعت ہے۔

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے آئی جی پنجاب رائو سردار علی کو ٹیلیفونک رابطہ کر کے سانحہ انارکلی پر گفتگو کی۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے پولیس کی جانب سے جے یو آئی کے زمہ داران کے ساتھ ناروا رویہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات سے جے یو آئی کے دو کارکنان کو پولیس اور اداروں نے گرفتار کیا ہے جس پر رائو سردار علی خان نے مولانا عبدالغفورحیدری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی دلائی۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پولیس مجرموں کو گرفتار کرنے کے بجائے جے یو آئی کے زمہ داران کو تنگ کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کہ زمہ داران میو ہسپتال پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر گئے تھے۔

Advertisement

عبدالغفور حیدری نے آئی جی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کی انکوائری کروائی جائے اور زمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات سے لاپتہ کارکنان کی گرفتاری کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ رات سے گرفتار کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version