کندھ کوٹ: رشتے کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، ڈنڈوں اور کلھاڑیوں کا آزادانہ استعمال

کندھ کوٹ میں رشتے کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ہوا جس میں ڈنڈوں اور کلھاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گلشیر محلے میں ملک اور ڈومکی برادری کے درمیان رشتے کے تنازع پر تصادم ہوا اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور کھلاڑیوں کا آزادانہ وار بھی کیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈنڈے لگنے کی وجہ سے 2 خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے کہا کہ زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement