ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کلفٹن میں واقع ڈاکٹر عبدالقدیر خان فیملی پارک کا افتتاح کر دیا

ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کلفٹن میں واقع ڈاکٹر عبدالقدیرخان فیملی پارک کا افتتاح کردیا۔
افتتاح کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مختلف اضلاع کے پارکوں کی بحالی کاکام جاری ہے، یہ جگہ کچرا کنڈی بنادی گئی تھی اور لینڈ مافیا قابض تھا لیکن اب ہم نے اسے پارک کا درجہ دے دیا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے مختلف اضلاع کے پارکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔
انکا کہنا تھا کہ شہر کے تمام پارک کھیل کے میدان عوام کی امانت ہیں جو انہیں لوٹا رہے ہیں، شہر کے مختلف اضلاع میں کھلے مقامات پر اور سڑکوں کے اطراف سایہ دار روایتی پودے لگائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کلفٹن بلاک 2 کے مکینوں کو اس پارک کے بننے سے تفریحی سہولیات میسرآئیں گی جبکہ کراچی کے مختلف اضلاع کے پارکو ں کی بحالی کاکام جاری ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس پارک کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کے اعتراف میں ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، لینڈ مافیا اور قبضہ مافیا سے پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو خالی کرائیں گے۔
واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹرڈی ایم سی ساؤتھ ڈاکٹر افشاں رباب سید اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 5 فروری کو یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے موقع پر کراچی کے عسکری پارک کا نام بدل کر کشمیر پارک رکھا گیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 3 نئےپارکس کا افتتاح کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News