گوادر: آر سی ڈی سی گوادر کے زیر اہتمام علمی ادبی اور کتابوں کے میلے کا شاندار آغاز ہو گیا

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں آر سی ڈی سی گوادر کے زیر اہتمام علمی ادبی اور کتابوں کے میلے کا شاندارآغاز ہو گیا ہے۔
گوادر میں چار روزہ ساتویں کتاب میلہ کا افتتاح گوادر کے بزرگ شخصیت سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور کلمتی نے فیتہ کاٹ کر کیا۔
گوادر کتاب میلہ 2022 میں مختلف پبلکیشنز نے اپنے اپنے کتابوں کے اسٹالز سجا لیے ہیں۔
اس میلہ میں علمی و ادبی، لسانی سیاسی و سماجی، ثقافتی اور خواتین کی زندگیوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو اور مکالمے بھی ہوں گے۔
گوادر کتب میلہ میں ملک بھر سے شعرا، ادیب، فنکار اور کتابوں کے مصنف شرکت کریں گے۔
اس موقعے پر سینیٹر کہدہ بابر، صوبائی وزیر پلانینگ اینڈ ڈیولپمنٹ ظہور احمد بلیدی، ڈپٹی کمشنر گوادر، وائس چانسلر پروفیسرعبدالرزاق صابر بھی موجود تھے۔
گوادر کتب میلہ میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے بڑی تعداد میں خواتین اور مرد حضرات نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

