Advertisement

خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 182 ہو گئی، محکمہ صحت

وائرس

محکمہ صحت نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 182 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبہ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 5 مریضوں کا انتقال ہوا۔

ادارے نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 515 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد یہاں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار 277 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 654 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد یہاں کورونا سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 425 ہو گئی ہے۔

ادارے نے کہا کہ پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 مریض جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد یہاں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 42 ہو گئی ہے۔

Advertisement

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 114 افراد متاثر ہوئے، یہاں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 80 ہزار 634 ہو گئی ہے۔

ادارے کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایک دن میں 11 ہزار 25 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version