Advertisement

وزیر اعظم روسی صدر کی دعوت پر روس جائیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم روسی صدر کی دعوت پر روس جائیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان  کے دورہ روس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، وزیر اعظم روسی صدر کی دعوت پر 23، 24 فروری کو روس کا دورہ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ اراکین سمیت اعلیٰ سطح کا وفد روس جائیگا۔

عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان باہمی وقار اور اعتماد پر مبنی دو طرفہ تعلقات موجود ہیں، وزیر اعظم کے دورہ روس  سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو  فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ دو طرفہ سمٹ میں دونوں ملکوں کے رہنما باہمی اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کرینگے جبکہ افغانستان کی صورت حال ، اسلاموفوبیا سمیت اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

وزیرعظم 23 فروری کی شام ماسکو پہنچیں گے، روس کے نائب وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کو ماسکو میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم 24 فروری کو روسی صدر سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم 24 فروری کی صبح دوسری جنگ عظیم میں ہلاک فوجیوں کی قبرپرپھول رکھیں گے۔

وزیراعظم دوپہر ایک بجے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاک روس تعلقات پر تبادلہ خیال ہو گا۔

Advertisement

وزیراعظم دورہ روس کے دوران ماسکو میں ٹی وی چینل کو انٹرویو دیں گے۔ پاکستانی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

وزیراعظم سے روس کے نائب وزیراعظم کی ملاقات بھی ہو گی جس میں پاکستان اور روس کے درمیان توانائی امور پر تعاون کے لیے بات چیت ہو گی۔

دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے روس اور پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات بھی ملیں گی۔

وزیراعظم عمران خان ماسکو میں اسلامی سینٹر کا بھی دورہ کریں گے، روس کے مفتی اعظم کی ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔

وزیراعظم دورہ روس مکمل کرنے کے بعد 24 فروری کی رات پاکستان کے لیے واپس روانہ ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version