Advertisement

پاکستان ریلوے اپنے کاروبار کے تمام شعبوں میں تعاون کا ارادہ رکھتا ہے، اعظم خان سواتی

اعظم سواتی

اعظم سواتی

محمد اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے اپنے کاروبار کے تمام شعبوں میں تعاون کا ارادہ رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی سے مصری سفیر طارق محمد حسین دہروگ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ریلوے تعاون کے مختلف شعبوں اور ریلوے لائنوں کے لیے موزوں مقامات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

وفد نے وفاقی وزیر ریلوے کو دی عرب آرگنائزیشن فار انڈسٹریلائزیشن (AOI) کی تکنیکی صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیر ریلوے نے اس موقعے پر کہا کہ وفدکا دورہ پاکستان دونوں ممالک کی ریلوے کے لیے بہتری کی نوید ثابت ہو گا۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے اپنے کاروبار کے تمام شعبوں میں تعاون کا ارادہ رکھتا ہے اور ادارے کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

Advertisement

مصری سفیر نے پاکستان ریلوے کو ایک مستحکم ادارہ بنانے کے لیے موجودہ حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

یہ وفد اگلے ہفتے پاکستان ریلوے کی ورکشاپس، ڈویژنوں اور ذیلی دفاتر کا دورہ کرے گا جس سے وفد کے ارکان پاکستان ریلوے کی ورکنگ کے بارے میں آگاہ ہو سکیں گے۔

وفد کے ارکان میں عرب تنظیم برائے صنعت کاری برائے ترقی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کے مشیر احمد حامد مرسی، عرب تنظیم برائے صنعت کاری برائے تکنیکی امور کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کے مشیر عبدالمحسن عبدالصادق عبدالسلام موجود تھے۔

اس ملاقات میں ہاسکو گلوبل کنسلٹنگ کے صدر ڈاکٹر ہانی کمال شاہین، انفرا ون کمپنی کے صدر ڈاکٹر محمود محمد السید السعید جمال الدین، سیماف مینوفیکچرنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کے مشیر عبد اللہ عبدالحافظ حسن حمودہ اور چیئرمین کے مشیر بورڈ آف ڈائریکٹرز برائے سیماف مارکیٹنگ ڈاکٹر نینس خلیل محمد احمد شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version