فیصل آباد: بااثر افراد کا دو طلباء پر بیہمانہ تشدد، ڈنڈوں اور مکوں سے طلباء کو زخمی کر دیا

فیصل آباد میں بااثر افراد نے دو طلباء پر بیہمانہ تشدد کیا، ڈنڈوں اور مکوں سے طلباء کو زخمی کر دیا۔
یہ واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقے میں پیش آیا جہاں بااثر افراد نے موٹر سائیکل پر جاتے طلباء کو روک کر انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
ملزمان کی جانب سے تشدد کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی بول نیوز کو موصول ہو گئی جس میں ملزمان کو طلباء پر کھلا تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
فوٹیج میں دیکھا گیا کہ 15 سے زائد مسلح ملزمان نے ڈنڈوں، مکوں اور شیشے کی بوتلوں سے طباء پر تشدد کیا۔
سی سی ٹی وی سامنے آنے کے باوجود پولیس ملزمان کی گرفتاری میں ناکام ہے۔
متاثرہ طلبہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے “مینٹل گروپ” کے نام سے گروپ بنا رکھا ہے، ہمیں بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، موقع پر موجود افراد نے ملزمان سے جان چھڑوائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News