حکومت اسپورٹس پالیسی کے نفاذ میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، فہمیدہ مرزا

سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا ٹریفک حادثے میں زخمی
فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ حکومت اسپورٹس پالیسی کے نفاذ میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد اور نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے نائب صدر کرنل آغا عباس نے وزارت بین الصوبائی رابطہ اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک میں ان کھیلوں کے فروغ کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کا مقصد آنے والے ایونٹس بالخصوص ساتھ ایشین گیمز کے لئے کھلاڑیوں کی تیاری کے منصوبوں کا جائزہ لینا تھا۔
اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے آئندہ ساتھ ایشین گیمز کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنے کی مکمل حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ 14ویں ساتھ ایشین گیمز آئندہ سال مارچ میں پاکستان کے ساتھ میزبان ملک ہونے کی توقع ہے، حکومت اپنی اسپورٹس پالیسی کے نفاذ میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ان گیمز کی ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر اپنا سافٹ امیج اجاگر کیا جا سکے اور ملک کو بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لئے محفوظ مقام کے طور پر اجاگر کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

