Advertisement

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قوم سے خطاب نشر ہونے سے قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں ملکی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ نوشہرہ کے علاقے چوکی ممریز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم آج قوم سے خطاب کے دوران پیٹرول 10 روپے فی لیٹر اور بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کریں گے۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے لیکن وزیر اعظم آج پیٹرول 10 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کریں گے، حکومت پیٹرول سستا کرکے 250 ارب روپے کا بوجھ خود اٹھائے گی۔

Advertisement

وزیر دفاع نے یہ تک کہہ دیا کہ 4 ماہ تک پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے۔ اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہوئی تو عوام کو اس کا بھی فائدہ پہنچائیں گے۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اپنے خطاب میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کی کمی کا اعلان بھی کریں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم قوم سے خطاب میں بے روزگار بی اے پاس افراد کو ماہانہ 10 سے 20 ہزار روپے ماہانہ دینے کا بھی اعلان کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا، پاک افغان مذاکرات شروع
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version