Advertisement

ہمارا پیپلزپارٹی کے ساتھ کبھی خوشی کبھی غم والا تعلق ہے,عظمی بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ہمارا پیپلزپارٹی کے ساتھ کبھی خوشی کبھی غم والا تعلق ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے  ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پیپلزپارٹی کے ساتھ کبھی خوشی کبھی غم والا تعلق ہے, زرداری صاحب پر جو کیسز بنے اس پر عدالتوں نے ریلیف دیا، کورٹ کی سیاست میں مداخلت ختم ہونی چاہیے۔

 انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت جنوبی پنجاب صوبہ کبھی بھی نہیں بنائے گی، ہم نے جنوبی پنجاب صوبہ کے لیے اپنا کام پورا کر دیا، جنوبی پنجاب کے لوگوں کی مسلم لیگ ن نے خدمت کی ہے، جنوبی پنجاب محاذ مسلم لیگ (ن) کو نقصان دینے کے لیے بنایا گیا۔

عظمی بخاری نے کہا کہ قریشی صاحب کو ہمارا پیش کیا بل کیوں نہیں نظر آتا، 34 پرسنٹ کا فارمولہ شہباز شریف کا ہے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب محاذ جیسے بنا سب کو پتہ ہے، عام آدمی کے پاس جو چیزیں تھی وہ بھی چھین لی گئی، کرپشن کی کوئی مثال نہیں ملتی، پاکستان کرپشن میں ترقی کر رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں سرکاری اسپتال کھنڈر بن گئے ہیں، 12  گھنٹوں کے لیے عمران خان ہمیں اکیلا دے دیں پھر دیکھے کیا ہوتا ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ نواز شریف اپنا اور حکومت کا علاج کر رہے ہیں، نواز شریف جلد پاکستان آئے گے، بہاولپور صوبہ کا معاملہ کافی پیچیدہ ہے، ہم چاہتے ہیں جنوبی پنجاب اور بہاولپور دونوں صوبے بنے۔

انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پہلے دن ہی میثاق معیشت کی بات کی تھی، یہ حکومت صرف گالم گلوچ کر سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version