Advertisement

افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 ہزار دہشت گرد موجود ہیں، اقوام متحدہ رپورٹ

افغانستان میں موجود کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی سربراہی نور ولی محسود کررہے ہیں

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 سے 5 ہزار دہشت گرد افغانستان میں موجود ہیں۔

رواں ماہ اقوام متحدہ کے ماہرین کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ سلامتی کونسل میں پیش کی گئی ہے جس میں افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے مختلف صوبوں میں تحریک طالبان پاکستان کے جنگجو موجود ہیں۔ان کی تعداد 3 ہزار سے 5 ہزار کے درمیان ہے۔

اقوام متحدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں موجود کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی سربراہی نور ولی محسود کررہے ہیں۔

مزید پڑھیے: کالعدم ٹی ٹی پی نے مذاکرات کے بعد دوبارہ حملے شروع کردیئے، رحمان ملک

Advertisement

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد پاکستان میں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانا چاہتی ہے۔

افغانستان میں موجود دیگر تنظیموں کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ کے افغانستان میں 200 سے 400 جب کہ داعش کے بھی سیکڑوں جنگجو موجود ہیں۔

مزید پڑھیے: افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد ساتھیوں کے ہاتھوں ہلاک

واضح رہے کہ کالعدم ٹی تی پی افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کرتی ہے، طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیوں کے حوالے سے بات کی تھی۔

افغان طالبان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔

چند ماہ قبل کالعدم ٹی ٹی پی اور حکومت پاکستان کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے تھے لیکن یہ مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version