Advertisement

عدم اعتماد کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد پر تمام معاملات طے ہوچکے اور ہمارے پاس نمبرز بھی پورے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پر لیڈرشپ فیصلے کے بعد ریکوزیشن جمع کرائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی عمل ہے اور اگر آئینی عمل میں مداخلت ہوگی تو خرابیاں پیدا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کرپشن بہت جلد منظر عام پر آئے گی جس کا احتساب بند کمروں میں نہیں بلکہ سب کے سامنے ہوگا اور پورا پاکستان یہ دیکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دھمکیاں پہلے بھی سنیں تھیں اور آج بھی سن رہے ہیں لیکن کٹہرے میں کھڑے ہو کر جواب دیں گے کہ کس کے کہنے پر مظالم کیے اور پیسے کس نے کس کو دیئے اور کہاں سے آئے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے چیئرمین نیب کے معاملے پر مشاورت نہیں کی ہے لیکن ہم  نیب اور حکومت کو احتساب کے عمل سے  فرار نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی نیب کو مزید انتقام کا ادارہ بننے دیں گے۔

خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج  بلایا گیاہے۔

اجلاس کے دوران ارکان پارلیمنٹ فیصلہ کریں گے کہ عدم اعتماد اسپیکر یا وزیراعظم میں سے کس کے خلاف لائی جائیگی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version