پاکستان سنگل ونڈو کا مقصد تجارت کو آسان بنانا ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ نےکہا ہے کہ پاکستان سنگل ونڈو کا مقصد تجارت کو آسان بنانا ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت پاکستان سنگل ونڈو کے نفاذ پر پیشرفت بارے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستان سنگل ونڈو کمپنی اور پاکستان کسٹمز کے حکام کی کاوشوں کو سراہا۔
پاکستان سنگل ونڈو گورننگ کونسل کا یہ تیسرا جائزہ اجلاس ہے جس میں اجلاس کے شرکاء کو کونسل کے سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
پاکستان سنگل ونڈو کے سی ای او کی اب تک کی ہونے والی پیش رفت اور چیلنجز کے بارے میں پریزنٹیشن دی گئی۔
اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سنگل ونڈو پروگرام آخری تاریخ سے پہلے اپنا پہلا مرحلہ مکمل کرنے کے لئے تیار ہے۔ پاکستان سنگل ونڈو کے نفاذ سے درآمدات، برآمدات اور ٹرانزٹ ٹریڈ کو منظم کرنے کے لئے واحد الیکٹرانک پلیٹ فارم قائم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ پلیٹ فارم پاکستان کو قومی علاقائی اور عالمی سطح پر تیزی سے ترقی پذیر پلیٹ فارمز کے ساتھ مربوط ہو کر مزید مسابقتی بننے کے قابل بنا رہا ہے۔
کونسل نے متعلقہ وزارت کو پاکستان سنگل ونڈو سسٹم کے ساتھ انضمام کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں جبکہ گورننگ کونسل نے تجارتی انفارمیشن پورٹل کے ہموار آپریشنز کے لئے ضوابط کی منظوری بھی دی
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستان سنگل ونڈو اقدام کے لئے حکومت کی مکمل حمایت اور عزم کا اظہار کیا۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان سنگل ونڈو کا مقصد تجارت کو آسان بنانا اور ریگولیٹری تعمیل کو بہتر بنانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

