Advertisement

پیپلزپارٹی تین سال سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہونے کے انتظار میں ہے، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہونے کے انتظار میں ساڑھے تین سال سے بیٹھی ہے۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کے بیانات پر ردعمل پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ لاہور کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو سانپ سونگھ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سات سال سے بلاول زرداری ہوا میں تیر چلانے اور ٹامک ٹوئیاں مارنے میں مصروف ہیں اس لئے اب بلاول لاہور آئیں، 126 دن دھرنا دیں، اگلی بات اس کے بعد ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے بعد بلاول زرداری اور پیپلز پارٹی “آگا دوڑ پیچھا چوڑ” کی عملی تصویر بنتے دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ ہر در سے ٹھکرائے جانے کے پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کی شکل میں چار و ناچار اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا لی ہے۔

Advertisement

انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد پیپلز پارٹی دیگر صوبوں کی طرح سندھ سے بھی ہزیمت اٹھائے گی۔

خیال رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے رحیم یار خان میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین سال گزر چکے ہیں کیا تبدیلی پسند آئی، کون کہتا تھا پیٹرول مہنگا ہو ا تو وزیراعظم چور ہے؟ عمران چور وزیر اعظم ہے، عمران نااہل وزیر اعطم ہے اور عمران ناجائز وزیر اعظم ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اب ان کا جھوٹ نہیں چلے گا صرف اور صرف تیر چلے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version