Advertisement

عثمان بزدار کی جگہ علیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے قوی امکانات

وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب کے بعد وفاق میں بھی بزدار حکومت کی تبدیلی کی آوازیں گونجنے لگیں ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے سب سے بڑے حامی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل ، وفاقی وزیر اسد عمر، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی صوبے میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔

ذرائع کے مطابق آج قیادت کے ساتھ مشاورت کے دوران وفاقی وزراء، وزیر اعظم کو اپنی رائے دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم تمام سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں بزدار کی جگہ پی ٹی آئی کا ہی وزیر اعلیٰ لایا جائیگا جبکہ علیم خان کے وزیر اعلیٰ بننے کے قوی امکانات ہیں۔

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے وزیراعظم کو علیم خان اور ترین گروپ کے ساتھ ملکر کام کرنے کا تجویز دے دی ہے جس پر مقتدر حلقہ بھی راضی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جہانگرین ترین گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان اپنے ساتھیوں سمیت جہانگیرترین کی رہائش گاہ پہنچے جہاں پر مشاورتی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء کی اکثریت نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار قبول نہیں اور اس سے کم  پر بات نہیں ہوگی۔

ترین گروپ کے ارکان نے کہا کہ عثمان بزدار کی طرز حکمرانی نے پارٹی کا امیج  تباہ کردیا، اب ہم مزید خاموش نہیں رہیں گے اور اس حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ذخیرہ، طاقت، بقا؛ پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت ہے
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
Next Article
Exit mobile version