پی ٹی آئی کے کارکنان کا سندھ ہاؤس کے بابر دھرنا، شدید نعرے بازی

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے سندھ ہاؤس کے باہر دھرنا دیدیا گیا ہے جبکہ شدید نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔
پی ٹی آئی کارکنان لوٹے لے کر سندھ ہاؤس کے باہر پہنچ گئے@ImranKhanPTI @BBhuttoZardari @ShkhRasheed pic.twitter.com/whQ04cgJLZ
— Naeem Asghar (@naimjournalist7) March 18, 2022
پی ٹی آئی کارکنان ریڈزون میں واقع سندھ ہاؤس کے گیٹ پر پہنچ گئے ہیں اور نعرے بازی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سلسلے میں سندھ ہاؤس کے گیٹ بند کردئیے گئے اور سندھ ہاؤس کے باہر پولیس نفری کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی نفری بھی سندھ ہاؤس کے باہر پہنچ گئی ہے اور پی ٹی آئی کارکنوں کو یہاں سے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کارکنوں کا سندھ ہاؤس کے باہر سے واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے سندھ ہاؤس کے گیٹ پر دھرنا دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

