Advertisement

تربت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر

بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تربت کے مضافاتی علاقے میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا ، سیکیورٹی فورسز کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار کی کوشش میں فائرنگ شروع کر دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز کے ساتھ  فائرنگ کے شدید تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈر حاصل اور وشدل بھی شامل ہے، ہلاک دہشت گرد مکران ڈویژن میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وایمونیشن کی بڑی تعداد برآمد ہوئی جو دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھی۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذمہ داران کو ختم کرنے کے لیے ایسے آپریشنز جاری رہیں گے۔ دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن، استحکام و ترقی سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version