اپوزیشن سے حکومتی اتحادیوں کےمذاکرات کا فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت سمیت اپوزیشن کا اعلیٰ سطحی وفد حکومت کے اتحادیوں سے عدم اعتماد کی تحریک پر فیصلہ کن مذاکرات آج کریگا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادی اپوزیشن کی طرف سے معاملات طے کرنے میں تاخیر سے پریشان ہیں ، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق کے دو ٹوک پیغام نے اپوزیشن قیادت کو ہلا دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی جبکہ ایم کیو ایم سے بھی آج معاملات کو حتمی شکل دی جاے گی ۔
اپوزیشن جماعتوں کا اعلیٰ سطح کا وفد آج ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کرے گا جس میں مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف سمیت دیگر شامل ہوں گے۔
اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں اپوزیشن جماعتیں ایم کیو ایم سے عدم اعتماد پر تعاون مانگے گی۔
اپوزیشن جماعتیں ایم کیو ایم کو موجودہ صورتحال میں اعتماد میں لے گی جبکہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی سے طے پانے والے امور پر تحریریں معاہدہ چاہتی ہے ۔
ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری سے بھی ملاقات کا امکان ہے جبکہ مولانا اصف زرداری سے ایم کیو ایم کے ساتھ طے پانے والے امور پر عمل درآمد کی ضمانت لیں گے ۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی سے معاملات طے کرنے کےلیے فضل الرحمان اور نواز شریف کو ہی ضامن بنایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

