Advertisement

گورنر سندھ کی جہانگیر ترین سے رابطے کی کوشش ناکام

جہانگیر ترین

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جہانگیر ترین سے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے ناکام ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

عدم اعتماد کے معاملے میں حکومت کا ساتھ دینے کے لئے گورنر سندھ کی جانب سے جہانگیر ترین سے رابطہ ناکام ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جہانگیر ترین کو لندن فون کیا تھا لیکن دونوں رہنماؤں کی بات نہیں ہوسکی  اور نہ ہی کوئی ملاقات طے پائی۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور ان کے گروپ نے حکومتی شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ حکومت مخالف اسٹینڈ لے چکا ہے اور وہ گروپ کے ایم این ایز اپوزئشن کے ساتھ کھڑے ہو چکے ہیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ترین گروپ سے حکومت مخالف حکمت عملی رکھنے والی شخصیات کی ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک پر حکومت کے اتحادیوں سمیت پارٹی اراکین اور ایم این ایز سے ملاقاتوں کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔

 اس صورتحال میں وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو عوام اور اراکین سے رابطے کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔

اس ٹاسک کی پیش نظر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ہی جہانگیر ترین سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن وہ اس میں ناکام ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version