پشاور خودکش حملے میں ملوث تمام ملزمان کو شناخت کرلیا، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پشاور خودکش حملے میں ملوث تمام ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ملکی و سیاسی صورتحال پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے واقعے کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔
اسلام آباد :5 مارچ 2022
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا ملکی و سیاسی صورتحال پر ویڈیو پیغام جاری@ImranKhanPTI @PakPMO( ایڈمن پوسٹ) pic.twitter.com/miaqQlDMexAdvertisement— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 5, 2022
انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ پولیس اور انٹیلی جنس ادارے پشاور دھماکے میں ملوث افراد کا سراغ لگاچکے ہیں اور ایک سے 2 دن میں ملزمان تک بھی پہنچ جائیں گے۔
شیخ رشید نے پشاور واقعے کی بروقت کارروائی پر پولیس، تحقیقاتی اداروں اور ایجنسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے اداروں نے زبردست کام کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا شور مچایا جارہا ہے جب کہ اس کے لئے اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی جمع نہیں کرائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے کم سے کم بھی ایک ماہ کا عرصہ ہے، اس لئے بہتر ہوگا کہ اپوزیشن عوام میں غلط فہمیاں پیدا نہ کرے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے بھی اپوزیشن کو شکست ہوئی ہے اور اب بھی انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک سیلاب، زلزلوں یابیماریوں سے تباہ و برباد نہیں ہوتے بلکہ افواہوں اور تخریب کاری، انتشار کی باتوں سے نقصان پہنچتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

