Advertisement

پرائمری ہیلتھ کیئر کا بنیادی مقصد فوری طبی امداد فراہم کرنا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پرائمری ہیلتھ کیئر کا بنیادی مقصد فوری طبی امداد فراہم کرنا ہوتا ہے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک بھر میں ہیلتھ کیئر سہولتوں کے حوالے سے بات کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بروقت علاج نہ ہونے سے بیماری بڑھ جاتی ہے اور بیماری بڑھ جانے سے علاج پر اخراجات بھی زیادہ  ہوتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طبی امداد سے بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں تمباکو کا استعمال بہت زیادہ ہے اور اس رجحان کو روکنے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس مقصد کے حصول کے لیے دیگر وزارتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اپنے خطاب کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے تمباکو کے خطرات کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version