جہانگیر ترین کا اپنے گروپ کے ارکان کو اہم پیغام

سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ جہانگیر ترین کا اہم اعلان
ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کے ارکان کو متحد رہنے اور مشاورت سے فیصلے کرنے کا اہم پیغام دیا ہے۔
حال ہی میں ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کا گروپ کے سربراہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہیں حکومتی شخصیات سے رابطوں اور ملاقاتوں کے حوالے سے بریف کیا گیا۔
اس دوران جہانگیر ترین کو پرویز خٹک کے ساتھ رابطے اور ملاقات کے حوالے سے بھی عون چوہدری نے آگاہ کیا اور بتایا کہ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ابھی گروپ اپنے فیصلے روک لیں۔
اس موقع پر عون چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک سے ملاقات میں پنجاب میں تبدیلی کے لئے مثبت اشارے ملے ہیں اور پنجاب کی دیگر اہم شخصیات نے بھی ترین گروپ کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کے ارکان کو متحد رہے اور مشاورت سے فیصلے کرنے کا کہا ہے۔
دوسری جانب عون چوہدری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین ڈاکٹرز کی اجازت کی صورت میں ایک ہفتے مئں واپس آسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ ترین گروپ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس کے حوالے سے حتمی فیصلے کے لئے گروپ کی آج دوپہر مشاورت طلب کر رکھی ہے جبکہ گروپ کی اکثریت کابینہ اجلاس کے بائیکاٹ کی حامی ہے۔
ترین گروپ کی جانب سے کابینہ اجلاس سے بائیکاٹ کی اصل وجہ مائنس بزدار کے مطالبے کا اعلان ہے جس کے متعلق ارکان کا کہنا ہے کہ اگر عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں جاتے ہیں تو مائنس بزدار ایجنڈا متاثر ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

