Advertisement

مستقبل میں کورونا وباء کے اثرات دیکھ کر فیصلے کیے جائینگے، ڈاکٹر فیصل سلطان

کورونا وباء

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ کورونا وباء واضح طور پر نیچے کی طرف جارہی ہے اور اس کا زور ٹوٹتا ہوا نظر آرہا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وباء کا دباؤ ضرور ختم ہوا ہے لیکن اس کی آنکھ مچولی دنیا بھر میں جاری ہے جس کے لئے احتیاطی تدابیر جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اس وباء کے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ تمام شہری ویکسییشن کا عمل جاری رکھیں اور اس عمل کو جلد از جلد مکمل کریں۔

انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں اگر اس وباء کا دباؤ بڑھا تو ضرور پابندیوں کی طرف جاسکتے ہیں لیکن یہ سب دنیا بھر میں ہونے والے اثرات کو دیکھتے ہوئے کیا جائیگا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ شہری اپنی حفاظت خود کریں اور ماسک کے استعمال کو ضروری بنائیں تاکہ کسی قسم کی بھی وبائی صورتحال سے بچ سکیں۔

Advertisement

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ماسک کا استعمال اس وقت ختم کیا جاسکتا ہے کہ جب بلکل ہی اس وباء سے نجات حاصل کرلی جائے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وباء کا پھیلاؤ کم ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا سےنمٹنے کے لیے سب نے ملکر 2 سال بہترین کام کیا ہے اور اس دوران کورونا کیسزم یں مسلسل کمی آرہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں گے اور ویکسین لگوانے کی پابندی برقرار رہے گی کیونکہ  کورونا موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version