Advertisement

صدر مملکت کا سماعت سے محروم افراد کے ہوٹل کے لئے تعریفی پیغام

صدر مملک کا سماعت سے محروم افراد کے ہوٹل کے لئے تعریفی پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں موجود موبائل ریسٹورینٹ کے کھانے اور سروسز کی تعریف کی ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی نے سماعت سے محروم افراد کے ٹرک ہوٹل کے متعلق اپنا تجربہ شیئر کیا ہے۔

 

 ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں بتایا کہ گزشتہ رات وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ’ابے کھاؤ‘ نامی ریسٹورینٹ گئے تھے جہاں پر انہوں نے برگر اور فرائز کھائے جو انہیں بہت لذیز لگے اور انہیں بہت مزہ بھی آیا۔

انہوں نے سماعت سے محروم افراد کے قائم کردہ موبائل ہوٹل کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کھانا پکانے سے لے کر آرڈر سرو کرنے تک کا مکمل انتظام سماعت سے محروم بھائی کرتے ہیں۔

 

Advertisement

صدر مملکت نے بتایا کہ اس ریسٹورینٹ میں تمام افراد نے ہمیں سائن لینگویج سکھانے کا کام بھی بخوبی انجام دیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ اسلام آباد میں سیکٹر ایچ 11 فور میں سماعت سے محروم افراد نے ‘ابے کھاؤ’ کے نام سے ایک موبائل ریسٹورینٹ قائم کیا ہے ۔

اس ریسٹورینٹ میں آرڈر دینے کا بھی طریقہ بتایا گیا ہے جو کہ سائن لینگویج  ہے تاکہ آنے والوں کو آرڈر کرنے میں مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version