Advertisement

اپوزیشن شدید گھبراہٹ کا شکار ہے، فیصل جاوید

اپوزیشن

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن اس وقت شدید گھبراہٹ کا شکار ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام کے ذریعے فیصل جاوید نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات کی ہے۔

 

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد، اعتماد پلس بن جائیگی۔

 

انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کل کے بجائے آج عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائے لیکن یاد رکھیں کہ موقع پر ان کے ووٹ کم پڑ جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 10 مارچ سے پہلے ہی اپوزیشن کی تمام افواہیں دم توڑ جائیگی۔

ان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے اس لئے اب اپوزیشن دوسرے سیزن کا انتظار کرے۔

Advertisement

دوسری جانب بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے دنیا کے تمام ممالک نے معاشی مشکلات کا سامنا کیا ہے لیکن اس دوران بھی پاکستان کی معیشت بہت بہتر رہی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version