Advertisement

حکومت کو گھر بھیج کر ہی واپس آئیں گے، متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ اعلامیہ

قوت اخوت عوام چارٹر

قوت اخوت عوام چارٹر

مشترکہ اپوزیشن کی قیادت نے کہا ہے کہ حکومت کو گھر بھیج کر ہی واپس آئیں گے۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی لانگ مارچ کی تیاریوں اور انتظامات و حکمت عملی کے متعلق اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا لانگ مارچ اور اسلام آباد جلسے کی تیاری کے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔

 جاری کے جانے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 26 مارچ کو سرگودھا ڈویژن سے ہزاروں کارکنان اسلام آباد پہنچ کر لانگ مارچ کا حصہ بنیں گے جن کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن عمران خان کی کرپٹ حکومت کے خاتمے کیلئے عوام اپنا تاریخی کردار ادا کریں گے اور حکومت کو گھر بھیج کر ہی واپس آئیں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے مقامی قائدین شاہ نواز رانجھا۔ مفتی شاہد مسعود ۔نعمان مہوٹہ۔ عبدالستار گجر و دیگر نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے ۔

 اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے اپوزیشن کی طرف سے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اور اسی سلسلے میں عدم اعتماد سے پہلے جلسے اور ریلیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔

 دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اپنی پارٹی کی قیادت سمیت اس تحریک کو ناکام بنانے کی کوششوں میں مصروف نظر آرہے ہیں ۔

 اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو ڈی چوک پر عوامی جلسے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس جلسے میں 10 لاکھ عوام اپنی شرکت کو یقینی بنائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 8 خوارجی جہنم واصل
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شادی منسوخ؛ ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے درمیان 9 ماہ طویل مراسم ختم
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی تباہ کردی
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version