Advertisement

عوام نے عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے، بلاول بھٹو

عدم اعتماد کا اظہار

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مارچ کی کامیابی کے حوالے سے بات کی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کارکن  اپنے معاشی حقوق کے لیے قافلے کا حصہ بنے ہیں جس کے لئے میں ان سب کا شکرگزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کا سفر کوئی مذاق نہیں ہے، یہ جیالوں کا پرامن لشکر ہے جنہوں نے ہمارا بھرپور استقبال کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ عوامی مارچ حق ملکیت، حق روزگار، حق حاکمیت اور حق برابری کیلئے ہے، اور اب یہی مطالبہ میاں چنوں کی عوام کا بھی ہے۔

 

بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ خانیوال کی عوام کا تمام تر رکاوٹیں ہٹا کر عوامی مارچ میں شریک ہونا، کٹھپتلی کو مزید خوفزدہ کر چکا ہے۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ قافلہ آگے چلے گا تو مشکلات بھی  بڑھیںگی لیکن ہم نے ساتھ چلنا ہے اور کارکنوں نے راستے میں اپنی سیکیورٹی کا خیال کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version