Advertisement

پاکستان میں خواتین کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ثانیہ نشتر

ثانیہ

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت سینیٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ پاکستان میں 50 فیصد سے زائد خواتین کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

سینیٹر ثانیہ نشتر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے خواتین اور لڑکیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ آج احساس کفالت پروگرام کے تحت 14 ہزار روپے خواتین میں نقد تقسیم کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے بہتر حکمت عملی سے عوام کا طرز معاشرت بہتر بنایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ ثانیہ نشتر نے یہ تمام باتیں وزارت منصوبہ بندی میں قومی صنفی پالیسی فریم ورک کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے کی ہیں۔

Advertisement

تقریب میں وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، سینیٹر ثانیہ نشتر، لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر سمیت ممبران پارلیمنٹ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین شریک ہوئی ہیں۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری  کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کے حقوق اور تحفظ کیلئے قانون سازی کی گئی ہے کیونکہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کو سازگار ورکنگ ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version