Advertisement

شہباز شریف نے جماعت اسلامی سے تحریک عدم اعتماد پر تعاون مانگ لیا

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق  سے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر تعاون مانگ لیا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے بات کرنا ہمارا سیاسی حق ہے اور سیاست میں کوئی چیز حتمی نہیں ہوتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹا کر قوم کے پاس جائیں گے کیونکہ ہم عوامی حکومت کے خواہاں ہیں۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو سبزباغ دکھا کر ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ ترین حکومت نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے اور تحریک عدم اعتماد فرد واحد کی نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کی خواہش ہے۔

Advertisement

دوسری جانب سے سراج الحق نے حکومت کے لئے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا میں کوئی دورائے نہیں کہ موجودہ حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کا جینا مشکل بنادیا ہے جس کے لئے عدم اعتماد جمہوری اور آئینی طریقہ کار ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ افراد کی تبدیلی نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی مسئلے کا حل ہے اور اس معاملے پر پارٹی سے مشاورت کے بعد عدم اعتماد پر اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اصل حکمران 22 کروڑ عوام ہیں جبکہ حکومت نے کھانے کے نوالے، پانی کے قطرے پر  بھی ٹیکس لگادیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات مکے دوران ن لیگ نے تحریک عدم اعتماد کے لیے سراج الحق سے تعاون مانگا جبکہ مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

Advertisement

اس ملاقات میں ن لیگ کی جانب سے سعد رفیق اور مریم اورنگزیب جبکہ سراج الحق کے ساتھ لیاقت بلوچ اور میاں اسلم موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version