Advertisement

یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی

پاکستانیوں کی وطن واپسی

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لے کر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان اینٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ گزشتہ رات یوکرین میں پھنسے 232 پاکستانیوں کو وطن واپس لے کر پہنچا ہے۔

پی کے 7788 نے رات 12 بجے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر لینڈ کیا تھا اور اس وقت پی آئی اے اور وزارت خارجہ کی حکام ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

پاکستانیوں کی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایئرمارشل ارشد ملک نے بھی پی آئی اے کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

Advertisement

 انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام بھی جاری کیا جس میں وطن پہنچنے والوں کے جذبات دیکھے جاسکتے ہیں۔

وطن واپس پہنچنے پر جذباتی مناظر، بہت سے مسافر وطن کی سرزمین پر آببیدہ ہوگئے  جبکہ مسافروں کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور پی آئی اے پائندہ بعد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

Advertisement

Advertisement

طیارہ علی الصبح پاکستان سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا بھیجا گیا تھا جو کہ وزارت خارجہ اور حکومت پاکستان کی ہدایات پر روانہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو ریسکیو کرنے کا فیصلہ  کیا گیا تھا۔

گزشتہ دنوں یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلبا کی واپسی کے لیے آپریشن تیار کیا گیا تھا، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک اور یوکرین میں پاکستانی سفیر کے درمیان رابطہ ہوا تھاجس میں یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی محفوظ مقام پر منتقلی اور وطن واپسی سے متعلق گفتگو کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version