Advertisement

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسد قیصر غیر جانبدار نہیں رہے، نیئر بخاری

سید نیئر بخاری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسد قیصر غیر جانبدار نہیں رہے۔

پیپلز پارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اپنے عہدے سے فوری الگ ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سید نیئر بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کی تحریک ناکام ہونے سے متعلق کسٹوڈین آف دی ہاوس کا بیان انتہائی قابل افسوس ہے، تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر غیر جانبدار نہیں رہے۔

رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ اسپیکر اسد قیصر مسلسل وزیراعظم کی حمایت اور اپوزیشن مخالف بیانات دے کر ایک پارٹی کے طور پر سامنے آگئے ہیں، خدشات ہیں کہ اسپیکر اپوزیشن کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر اسد قیصر کو احساس ہونا چاہیے کہ وہ تحریک انصاف کے کارکن نہیں بلکہ کسٹوڈین آف دی ہاوس ہیں، اس طرح کھل کر حکومت کی حمایت کے بعد اسپیکر کو فوری عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version