Advertisement

سندھ کو جوڑنا ہے تو تیر کو توڑنا ہے،وزیرخارجہ

وزیر خارجہ

وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ سندھ کو جوڑنا ہے تو تیر کو توڑنا ہے۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بولا تو زرادری بولے گا بولتا ہے، آج بدین نے زرداری کی بولتی بند کردی ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کے حقوق کے لئے نکلے کیونکہ یہ سوداگروں کے ہاتھ میں ہے، سندھ ان سوداگروں سے آزادی چاہتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کہتے ہیں اسلام آباد ساڑھے تین سال کا حساب لینے گئے ہیں تو ہم ساڑھے تین سال کا حساب دیں گے جس سے مانگ رہے وہ بھی دیگا لیکن آپ بھی تو سندھ کا پندرہ سال کا حساب دیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی صحت کارڈ اور سندھ کی عوام میں رکاوٹ پیپلزپارٹی حکومت ہے۔ کیا بدین، حیدرآباد، مٹھی عمرکوٹ کی عوام کو صحت کارڈ کی ضرورت نہیں ہے؟

Advertisement

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بینظیر کی پارٹی نہیں رہی بلکہ پیپلزپارٹی اس وقت زرداری لیگ بن چکی ہے، میں زرداری کی حکومت میں اہم وزارت چھوڑ کر ان سے الگ ہوا۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ کو جوڑنا ہے تو تیر کو توڑنا ہے، اب وقت آگیا ہے بدین والو فیصلہ کرلو زرداری کی دیوار گرانی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بدین والوں نے آج تیر کو توڑنے کا اعلان کردیا ہے، ہم نے جو حقوق سندھ کا آغاز کیا ہے یہ اپنے منطقی انجام کو پہنچائے گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version