Advertisement

ہماری اخلاقی سپورٹ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے ساتھ ہے، مصطفی کمال

مصطفیٰ کمال

مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہماری اخلاقی سپورٹ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے ساتھ ہے۔

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ موجودہ حکومت سے تمام تر اختلافات کے باوجود اگر اس موجودہ حکومت کا نعم البدل سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہے تو پھر ہماری تمام اخلاقی سپورٹ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے ساتھ ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ آج وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کردیں، وزیراعظم آئین کے تحت سندھ میں گورنر راج لگاسکتے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں خریدو فروخت جاری ہے ، اراکین کو 20، 20 کروڑ میں خریدا جارہا ہے، اچھا ہوگیا سندھ ہاؤس ایکسپوز ہوگیا ، ساری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور وزیراعظم کا مورال ہائی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگانے کے علاوہ  اب کوئی دوسرا حل نہیں ہے کیونکہ سندھ حکومت ہارس ٹریڈنگ کرکے کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے ، بلیک میلرزاور ووٹ بیچنے اور خریدنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ، وزیر اعظم عمران خان کو اب سندھ میں گورنر راج لگانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ 25 فروری 2009 کو اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سفارش پر آئین کےآرٹیکل 237 کے تحت صدر آصف علی زرداری نے شہباز شریف کی حکومت کے خلاف 2 مہینے کے لئے گورنر راج نافذ کیا تھا، صوبہ سندھ میں آج تک تین گورنر راج لگ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ سندھ ہاؤس میں کون کون سے حکومتی اراکین موجود؟ نام سامنے آگئے

اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ  نسلی اوراصلی لوگ امتحان کے وقت ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، امتحان کے وقت نخرے دکھانے کی سیاست پرلعنت بھیجتا ہوں، عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کسی کے حق یا مخالفت میں ووٹ ڈالنا ایم این اے کاحق ہے، عمران خان ان کی بے وقوفیوں کی وجہ سے پہلے سے زیادہ مقبول ہوگئے، یہ ووٹ کوگڑھے میں ڈالنے جا رہے ہیں تاہم تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن کوشکست ہوگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کو ڈی چوک میں جلسہ ہوگا، 20 مارچ لاجزکےاطراف ایف سی اور رینجرزتعینات ہوں گے، قوم ضمیربیچنے والوں کا منہ کالا کرے گی ،  امید ہے اتحادی عمران خان کے حق میں فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو کامیابی ملے گی، وزیراعظم نے اتحادیوں سے رابطے جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، سندھ ہاؤس میں خریدوفروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے جہاں پرائیویٹ فورس لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے سندھ ہاؤس پر سخت ایکشن کی تیاری کرلی

واضح رہے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے اپوزیشن انتہائی پراعتماد دکھائی دے رہی تھی اور ان کی جانب سے 190 اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا جارہا تھا جس کی حقیقت آج سامنے آگئی اور سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود حکومتی ایم این ایز کے نام سامنے آ گئے ۔

سندھ ہاؤس اسلام آباد میں حکومتی اراکین کےعلاوہ (ن) لیگ، (ق) لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین بھی موجود ہیں جو اپنے خلاف کارروائی کے خوف سے سندھ ہاؤس میں چھپے ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version