Advertisement

پاکستان کو مطلوب دہشت گرد عبدالوہاب لاڑک افغانستان میں ہلاک

پاکستان کو مطلوب دہشت گرد عبدالوہاب لاڑک افغانستان میں ہلاک

پاکستان کو مطلوب دہشت گرد عبدالوہاب لاڑک افغانستان میں ہلاک

پاکستان میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث دہشت گرد عبدالوہاب لاڑک افغانستان میں ہلاک ہوگیا ہے۔

افغانستان کے شہر قندھار میں 22 مارچ کو نامعلوم افراد نے پاکستان کو مطلوب دہشت گرد عبدالوہاب لاڑک عرف حکیم علی جان عرف حکیم صالح عرف خوشی محمد عرف خانہ بدوش کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

عبدالوہاب لاڑک کا بنیادی طور پر تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی عثمان سیف اللہ کُرد گروپ سے تھا اور یہ پورے ملک اور بالخصوص سندھ میں متعدد دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث تھا۔

اگست 2020 میں عبدالوہاب لاڑک اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہوگیا تھا۔

اپنی ہلاکت کے وقت عبدالوہاب لاڑک ٹی ٹی پی سندھ کا امیر تھا اور سی ٹی ڈی سندھ کی انتہائی مطلوب دہشت گروں کی لسٹ (ریڈ بُک) میں شامل تھا۔

Advertisement

عبدالوہاب لاڑک 30 جنوری 2015 کو شکار پور میں امام بارگاہ پر خودکش حملے میں ملوث تھا، اس واقعے میں 53 افراد جاں بحق جب کہ 57 افراد زخمی ہوئے۔

عبدالوہاب لاڑک نے ہی پاکستان ایئر فورس کی کوئٹہ میں واقع سمنگلی بیس پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

اس کے علاوہ عبدالوہاب لاڑک کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور شمالی وزیرستان میں متعدد دہشت گرد کاروائیوں میں بھی ملوث تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عبدالوہاب لاڑک اپنے مرنے سے قبل بھی کراچی میں خودکش حملے کرانے کی منظم منصوبہ بندی کررہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version