Advertisement

دہشت گردی کی بڑی وجہ شدت پسندی ہے، فواد چوہدری

وفاقی ویر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے شدت پسندی کو دہشت گردی کی بڑی اور اہم وجہ قرار دے دیا ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں دہشت گردی کے حوالے سے بات کی ہے۔

Advertisement

 فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ شدت پسندی، دہشت گردی کی ایک بڑی وجہ ہے جسے دشمن ہتھیار بنالیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں شدت پسندی کیخلاف بڑے اقدامات کرنے میں پارلیمان اور عدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے جبکہ منبر، اسکول اور تھانوں کے کردار ادا نہ کرنے کا نتیجہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست سے دہشت گردی ختم کرنے کے لئے شدت پسندی کو ختم کرنا ضروری ہے جس کے لئے بروقت اقدامات کرنے ضروری ہیں اور اس کیلئے اتفاق رائے چاہئیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران کوچہ رسالدار  میں خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 57 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 198ہے۔

اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ پشاور دھماکہ ایک بڑی سازش کی کڑی ہے ۔

Advertisement

 

 انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں ایسی سازشوں کا مقابلہ کیا ہے انشاللہ اب بھی پاکستان کے دشمن ناکام ہوں گے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version