Advertisement

الیکشن کمیشن کو عمران خان کو نوٹس دینے کے علاوہ کوئی کام نہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ

گورنر سندھ نےکہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو عمران خان کو نوٹس دینے کے علاوہ کوئی کام نہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ ہاؤس میں تماشا لگا ہوا ہے اور اپوزیشن لیڈر اسکو اچھا اور جائز قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لیڈر کہتے ہیں ہم ہارس ٹریڈنگ کررہے ہیں اور اس بیان پر الیکشن کمیشن خاموش بیٹھی ہے۔ ہارس ٹریڈنگ ایک شرمناک عمل ہے ، حمیر بیچنے اور خریدنے والے کھلے عام اسلام آباد میں گھوم رہے ہیں۔

 گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کل ہمارے ورکرز سندھ ہاؤس گئے ، توڑ پھوڑ کی جو قابل مذمت ہے جبکہ عمران خان اور سینئیر قیادت نے اس کا نوٹس لیا اور ہم نے کارکنان کو پیغام دیا کہ وہ کوئی بھی خلاف قانون کام نہ کریں لیکن ہم کب تک لوگوں کو روک سکتے ہیں۔

عمران اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ پر الیکشن کمیشن خاموش ہے، الیکشن کمیشن کو عمران خان کو نوٹس دینے کے علاوہ کوئی کام نہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم نے منحرف اراکین اسمبلی کو موقع دیا ہے کہ سات دن کے اندر فیصلہ کرتے ہیں واپس انے کا تو ان سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ وزارت یا ٹکٹ کے چکر میں جاچکے ہیں انکو پھر خدا ہی حافظ ہے، یہ ضمیر کا پتہ ہی نہیں چلتا یہ کب سوتا ہے اور کب جاگتا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی کے فورا بعد عمران خان کے پاس ترپ کا پتہ ہے، جب وہ اپنی چال چلیں گے تو عمران خان اس عدم اعتماد کو شکست دیں گے اور عمران خان اس سے مزید مضبوط ہوکر نکلیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version