Advertisement

صدر مملکت کا ترکمانستان کے صدر اور نو منتخب صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ترکمانستان کے صدر  اور نو منتخب صدر  سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ترکمانستان کے صدر گربانگولی بردی محمدوف اور نو منتخب صدر سردار بردی محمدوف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے دونوں رہنماوں کے ساتھ مختلف دوطرفہ امور پر بات چیت کی اورعلاقائی امن و استحکام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران صدر مملکت نے روابط بڑھانے، سیاحت میں اضافے اور عوامی روابط بڑھانے پر زور دیا جبکہ صدر عارف علوی نے ترکمانستان کو مشرق وسطیٰ اور باقی دنیا کے ساتھ تجارتی روابط کے لیے گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش بھی کی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے ترکمانستان کے صدر گربنگولی بردی محمدوف کو 12 مارچ 2022 کو صدارتی انتخابات کے کامیاب انعقاد اور انکے بیٹے سردار بردی محمدوف کی جیت پر مبارکباد پیش کی اور کہا یہ شاندار فتح ترکمانستان کے عوام کے موجودہ قیادت کے وژن پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دسمبر 2021 میں اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کی کونسل کے 17ویں غیر معمولی اجلاس میں ترکمانستان کی شرکت کو سراہا جبکہ انہوں نے ترکمانستان کے صدر گربانگولی بردی محمدوف کو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔

Advertisement

اس موقع پر نومنتخب صدر سردار بردی محمدوف سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انہیں ترکمانستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version