Advertisement

جہانگیر ترین گروپ کا اجلاس، پنجاب میں تبدیلی کی صورت میں وزیر اعلی کے نام پر غور

پنجاب کابینہ اجلاس

ترین گروپ

لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کا اجلاس ہوا ہے جس میں پنجاب میں ممکنہ تبدیلی کی صورت میں ترین گروپ وزیر اعلی کے لیے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

لاہور میں عون چوہدری کی رہائش گاہ پر جہانگیر ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا ہے، جس میں صوبائی وزرا نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ، عون چوہدری اور فیصل حیات جبوانہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں جہانگیر ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران عون چوہدری نے ہم خیال ارکان اسمبلی کو وفاقی وزیر پرویز خٹک کے رابطے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر پنجاب میں ممکنہ تبدیلی کی صورت میں اپنے گروپ کی جانب سے وزیر اعلی کے لیے نام پر بھی غور کیا گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ جہانگیر ترین کے گروپ میں تحریک انصاف کے 6 ارکان قومی اسمبلی اور 18 کے قریب ارکان پنجاب اسمبلی شامل ہیں۔

گزشتہ روز علیم خان نے بھی جہانگیر ترین کے گروپ میں شامل ہونے کا فیصلہ اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version