Advertisement

ایک اخلاق باختہ ڈاکو اور نفسیاتی مریض سے اچھے اخلاق کی امید نہیں، عالیہ حمزہ

عالیہ حمزہ

عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ایک اخلاق باختہ ڈاکو، قاتل اور نفسیاتی مریض سے اچھے اخلاق کی امید نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما عالیہ حمزہ نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کپتان کا مقابلہ آپ  سیاسی میدان میں تو کر نہیں سکتے اس لئے ذاتیات پر اتر آئے۔

‏‎‎انہوں نے کہا کہ یہ معیار رہ گیا ہے ہماری سیاست اور صحافت کا۔ شہباز شریف کے الفاظ پر حیرت نہیں، ایک اخلاق باختہ ڈاکو، قاتل اور نفسیاتی مریض سے اچھے اخلاق کی امید نہیں۔

‏‏ عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو وزیر اعظم کی کرسی کی جگہ جیل نظر آنے لگی تو اپنی تربیت اور گندی سیاست دکھانا شروع کر دی۔

پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ 16 سو کروڑکے کرپشن کا جواب دینے کے بجائے اخلاق سے گرے الزام لگا رہے ہیں، کیا یہ انسان اس قابل ہے کہ جمہوریت میں قائد حزب اختلاف کی کرسی پر بیٹھے؟

Advertisement

عالیہ حمزہ نے کہا کہ شرمناک اور افسوسناک جن کے شر سے بیوروکریٹس کی بیویاں محفوظ نہیں تھیں ، جن کو آج تک یہ پتہ نہیں چلا کہ انکی بیوی بیٹی کے اکاؤنٹ میں پیسے کون ڈالتا ہے وہ دوسروں کے گھروں کے معاملات بڑی ذمہ داری سے بتاتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما عالیہ حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کا یہی لیول  ہے ہمیں اخلاقیات اور شائستگی کا سبق پڑھانے والے خونی لبرلز اس پر کیا کہیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان انا پرست، محسن کش اور احسان فراموش ہیں اور اب عمران خان اب اقتدار کے بغیر ایک منٹ بھی نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان اپنی دنیا میں رہتے ہیں، پونے چار سال میں عمران خان نے انتہائی تکبرانہ انداز اپنایا اور اب ان کی دم پر پاؤں رکھا گیا ہے تو لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ آزاد امیدواروں کو نہیں لوں گا مگر وہ آزاد امیدواروں کو بنی گالا میں تحریک انصاف کا دوپٹہ پہناتے رہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد 8 مارچ کو جمع کی گئی، اسپیکر جان بوجھ کر تاخیر کرتے رہے۔ اسپیکر کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں جو قانون شکنی وہ کرچکے ہیں آرٹیکل 6 لگے گا۔

Advertisement

شہباز شریف نے کہا تھا کہ عمران خان کے ذہن کا مرض بڑھتا جارہا ہے اور ہم اس کو مزید بڑھائیں گے۔ وزیر اعظم سمجھتے ہیں ان کو اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں ہے، عمران خان کے سرپرائز سے پہلے ہم ان کو سرپرائز دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان تاریخ کے بدترین فاشسٹ ہیں، عمران خان نے اقتدار کے لیے گھٹنوں کو ہاتھ لگائے، ضمیر کی آواز پر آنے والے دنیا کو اپنا پیغام دے رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے الزام عائد کیا  تھا کہ بنی گالا میں جادو ٹونے کے لیے مرغیوں کا مَنوں گوشت جلایا جاتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کے پاس اقتدار نہ رہے تو کسی کو نہ ملے، کوئی غیر آئینی اقدام ہو جائے تو عمران خان خوش ہوں گے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

 انہوں نے کہا تھا کہ ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو غیر آئینی قدم سے پاکستان کو بچالے، کل اجلاس میں اسپیکر کو کہیں گے کہ فاتحہ خوانی کے بعد کارروائی شروع کریں، اگر اسپیکر کارروائی نہیں شروع کرتے تو ہر آئینی، قانونی، سیاسی گُر استعمال کریں گے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے حکومت کا بستر گول ہوچکا ہوگا، ہماری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں، ہماری جنگ مہنگائی اور غربت کے خلاف ہے۔

Advertisement

 ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی مارچ کو لاہور سے مریم نواز اور حمزہ شہباز لیڈ کر رہے ہیں، پی ڈی ایم عمران خان کو سیاسی آئینے کے ذریعے اس کا اصل چہرہ دکھائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا تھا کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد عام انتخابات کا فیصلہ مشاورت سے ہونا ہے، اتحادیوں کو قائل کررہے ہیں وہ ہمارے موقف سے اتفاق بھی کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ حکومت کے اتحادی کہتے ہیں وقت دیں، سوچ و بچار اور مشاورت کررہے ہیں، امید ہے کہ حکومتی اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان باہر نکلیں ہر چوراہے ہر گاؤں میں حقائق کے ساتھ اس کا مکروہ چہرہ قوم کو دکھاؤں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version