Advertisement

حکمران ناکام ہوچکے ہیں اور عوام نے بھی فیصلہ کردیا ہے، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکمران ناکام ہوچکے ہیں، حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں اور عوام نے بھی اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ عوام موجودہ حکومت سے جلد نجات پانے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 سے زائد اراکین  اپوزیشن کےساتھ ہیں اور اس تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، اقتدار چھوڑنے والے پی ٹی آئی  اراکین  پارٹی کی طرف سے ہر سزا کے لیے تیار ہیں، یہ اپنی سیاست اور کرسی داو پر لگاکر  آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین نے محسوس کیا کہ عمران  خان درست حکومت نہیں چلاسکتے، گزشتہ روز پی ٹی  آئی اراکین کے بیانات سب کے سامنے تھے، کسی ایم این اے نے پیسوں کی کوئی بات نہیں کی اور اگر کسی ایک رکن نے بھی رقم لی ہو تو وہ سامنے آکر بتادیں۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے بھی عمران خان پر عدم اعتماد کردیا ہے، وہ بھی پوچھ رہے ہیں ان کا فنڈ کہاں گیا۔

Advertisement

 ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمارے رہنماؤں پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے ہیں لیکن فارن فنڈنگ کا کچا چٹھا کھلا تو عمران نیازی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں اس لئے ان کی باتیں ایک کان سےسن کردوسرے سےنکال دیں۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی و بلدیاتی الیکشن میں عوام نےعدم اعتماد کردیا تھا، عمران خان ایوان کا اعتماد بھی کھو چکے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام نے آپ کی فضول باتیں 4 سال تک سن لیں جس میں کوئی تیر تو نہیں مارا لیکن عوام کوجیتے جی ماردیا ہے، اب یہ تمہیں نہیں چھوڑے گی، تم سے ایک ایک چیز کا حساب لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version