یوکرین سے پولینڈ پہنچنے والے پاکستانی طلبہ کو واپس لانے کے لیے خصوصی طیارہ روانہ

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یوکرین سے پولینڈ پہنچنے والے پاکستانی طلبہ کو واپس لانے کے لیے روانہ ہوگیا۔
یوکرین کی جنگ میں پھنسے ہوئے پاکستانی جو یوکرین کا باڈر کراس کر کے پولینڈ کے شہر وارسا پہنچے ہیں ان 300 پاکستانی کو لے کر پی آئی اے کی خصوصی پرواز آج وطن واپس پہنچے گی۔
پولینڈ میں پھنسے ہوئے پاکستانی افراد کی واپسی کیلے وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی طور پی آئی اے کو ہدایت جاری کی تھیں۔
پولینڈ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں زیادہ تر طلبہ ہیں۔
خیال رہے کہ پی آئی اے نے بوئنگ 777 طیارے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے مختص کیے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں سات ہزار پاکستانی موجود تھے جن میں تین ہزار طالب علم اور چار ہزار شہری شامل تھے جن میں سے زیادہ تر شہریوں نے 24 فروری کو ہی یوکرین چھوڑ دیا تھا۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو ریسکیو کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
I spoke to HE Gen Noel, our ambassador in Ukraine, he was wide awake with his full team in embassy, discussed various options to recover our students through #PIA, airspace is closed but working out various options In Sha Allah, we shall find a way, PIA is a call away
— Air Marshal Arshad Malik (@amarshadmalik) February 25, 2022
گزشتہ دنوں یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلبا کی واپسی کے لیے آپریشن تیار کیا گیا تھا، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک اور یوکرین میں پاکستانی سفیر کے درمیان رابطہ ہوا تھاجس میں یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی محفوظ مقام پر منتقلی اور وطن واپسی سے متعلق گفتگو کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

