Advertisement

خیبرپختونخوا اسمبلی کے چھ اراکین کی رکنیت معطل کردی گئی

خیبرپختونخوا اسمبلی

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی زیرصدارت آج ہوا تھا۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے ہدایت کی کہ جن اراکین اسمبلی نے اثاثے ڈکلئیر نہیں کیے وہ جلد ڈکلئیر کریں۔

دوران اجلاس ڈپٹی اسپیکر محمود خان نے کہا کہ اثاثے ڈکلئیر نہ کیے جانے تک متعلقہ چھ اراکین کی اسمبلی رکنیت معطل رہے گی۔

علاوہ ازیں اسمبلی میں مختلف قراردادیں منظور کی گئی جن میں پولیس کی تنخواہ، اسپتالوں میں رش کم کرنے اور وزیراعظم کے حق میں بھی قرارداد منظور کی گئی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں قرار داد منظور کر لی گئی ہے جو کہ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے پیش کی تھی۔

Advertisement

قرارداد میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے بڑی بڑی معیشتیں بحران کا شکار ہوئیں لیکن وزیراعظم عمران کی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان اس بحران سے بچا رہا۔

پاکستان کی معاشی صورت حال کو بہتر انداز میں مضبوط کیا جس کی پیش نظر صوبائی اسمبلی اس کارنامے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

ایم پی اے ڈاکٹر سمیرا شمس کی صوبائی اسمبلی میں خواتین کے حق میں قرارداد منظور کی گئی ہے۔

قرارداد کے مطابق بلدیاتی نظام کے تحت بننے والے ولیج، نیبرہوڈ اور تحصیل کونسل کے اجلاسوں میں خواتین ممبران کی موجودگی کو لازمی قرار دیا جائے اور خواتین ممبر کے بغیر کسی بھی کونسل کا اجلاس منعقد نہ کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت میں فالس فلیگ کی پرانی چال، سفاک مودی سرکار کا نیا ڈرامہ پھر ناکام
صدرمملکت اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس
پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر قیمت اداکرےگا، وزیراعظم
شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version