Advertisement

یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کی تیاریاں

مسلح افواج کی پریڈ

اس سال 82واں یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا جائے گا جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

پاکستان کی آزادی کے ڈائمنڈ جوبلی سال ہونے کی وجہ سے 82واں یوم پاکستان اور پریڈ منفرد و خاص ہے جس میں تینوں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے پریڈ کا حصہ بنیں گے۔

آرمرڈکور، آرٹلری، ائیر ڈیفنس، انجینرز کے دستے دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے سامان حرب کے ساتھ پریڈ کا حصہ ہونگے جبکہ میزائل، یو اے وی پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی علامت کے طور پر پریڈ میں شامل کیے جائینگے۔

اس سال کی ایک اور خاص بات جدید ترین جے ٹین جنگی طیاروں کا فلائی پاسٹ ہے جس کے ساتھ ساتھ ایوی ایشن فلائی پاسٹ بھی ہو گا جس میں ایس ایس جی کے کمانڈوز فری فال کا مظاہرہ پیش کریں گے۔

اس کے علاوہ جے ٹین جنگی طیارے حال ہی میں پاک فضائیہ کے فضائی بیڑے کا حصہ بنے ہیں۔

Advertisement

چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس بھی تقریب کو چار چاند لگائیں گے تاہم او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کے شرکاء کو بھی یوم پاکستان پریڈ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے او آئی سی کا فلوٹ خصوصی طور پر شامل ہے اور اس سال یوم پاکستان کا تھیم”شاد رے پاکستان” ہے۔

یہ دعائیہ تھیم قومی ترانے کا حصہ “مرکز یقین شاد باد” سے لیا گیا ہے اور آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے ایک مسحور کن ملی نغمہ بھی جاری کیا ہے۔

اس کے علاوہ قوم اور بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آئی ایس پی آر نے مختصر دورانیے کی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version