Advertisement

اپوزیشن حکومت کے اتحادیوں کی حمایت حاصل کرنے میں تاحال ناکام

اپوزیشن کے قائدین حکومت کے اتحادیوں کو عدم اعتماد کی حمایت کے لئے منانے میں تاحال ناکام نظر آرہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اتحادیوں کے ساتھ اپوزیشن کے معاملات طے نہیں ہوپائیں ہیں جبکہ ق لیگ اور ایم کیو ایم مطالبات پورے نہ ہونے پر سپورٹ کے لئے تیار بھی نہیں ہیں۔

مسلم لیگ ق کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ ایم کیو ایم نے سندھ میں وزارت بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کی سیٹ مانگ لی ہے۔

ق لیگ پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے کم پر اپوزیشن کو سپورٹ پر تیار نہیں ہے دوسری جانب ن لیگ انہیں وزارت اعلیٰ دینے پر رضامند نہیں ہے۔

اس حوالے سے ق لیگ نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی وزارت اعلیٰ دے گا ہم اس کو سپورٹ کریں گے۔

Advertisement

ایم کیو ایم نے پی پی پی سے سندھ میں وزارت بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کی سیٹ مانگ لی گئی ہے۔

علاوہ ازں مولانا فضل الرحمان  بھی ق لیگ اور ایم کیو ایم کو منانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے (ق) لیگ کے پروز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی مخالفت کردی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر مریم نواز کا مؤقف ہے کہ پانچ بندوں کی پارٹی سے وزیراعلیٰ بنانا ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ق لیگ کو کس شکل میں پنجاب میں لانا ہے اس پر وہ نواز شریف سے بات کریں گی۔

دوسری جانب میڈیا سے بات  کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے ملاقات ہوئی وہ ڈیمانڈز لیکر آئے تھے ، ان کی کسی بات سے اختلاف نہیں بس کچھ چیزوں کی “ورڈنگ “ دیکھنا ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version