اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف سے خرم دستگیر کی ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف سے وفاقی وزیرخرم دستگیر کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے محنت کی ضرورت ہے
ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سنگین معاشی بحران کا سامنا ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے ساتھ مشترکہ مذہب، تاریخ، ثقافت اور بھائی چارے کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر مشترکہ موقف خوش آئند ہے، خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تنازعات کا مستقل حل ناگزیر ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ توانائی،تجارت اور دیگر اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش رکھتا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ القدس شریف پر اسرائیلی تسلط سے واگزار کرنے کے لیے مسلم اُمہ کو مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور القدس شریف پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے امہ کو ملکر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔
ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ القدس شریف میں جاری غیر قانونی قبضے کے خلاف آج دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں القدس کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر خصوصی دن منایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ توانائی اور تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

