Advertisement

کتوں کا حملہ، انتظامیہ کتوں کو ٹھکانے لگانے میں بدستور ناکام

فیصل آباد کے سمندری کے علاقے میں انتظامیہ آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے خاتون سیمت 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرین کو فوری طور پر سول اسپتال سمندری منتقل کر دیا گیا ہے۔

شہری کا کہنا ہے کہ متعدد بار نشاندہی کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی بن رہی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی سیالکوٹ میں ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہو گئی تھی۔

Advertisement

 تھانہ صدر کے علاقہ بھٹے کلاں میں باولے کتے نے 2 بچوں پر حملہ کر دیا تھا، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے دونوں بچوں کو علامہ اقبال اسپتال منتقل کر دیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ ریسکیو نے دونوں بچوں کو اسپتال پہنچتے ہی کتا کاٹنے کی اینٹی ویکسین لگوا دی۔

خیال رہے کہ ریسکیو نے پولیس کنٹرول اور ضلعی انتظامیہ کو بھی شہر بھر میں کتوں کی بھرمار پر آگاہ کر دیا۔

آوارہ کتوں کے حملوں سے انسانوں کو کیسے بچایا جا سکتا ہے

 آوارہ کتوں کی نس بندی کے لیے معروف طریقہ کار یہ ہے کہ جس کتے کی نس بندی کی جائے اس کے کان پر ایک نشان لگا دیا جانا چاہیے، اس سے یہ معلوم کرنا آسان ہوسکتا ہے کہ آیا یہ کتا خطرناک ہوسکتا ہے یا نہیں، اگر شہری کوئی ایسا آوارہ کتا دیکھیں جس کے کان پر کوئی نشان موجود نہیں تو اس سے خود بھی بچیں اور اس کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کریں تاکہ اس کی نس بندی کی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version